ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کا واقعہ

datetime 4  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

53ھ کا پر آشوب زمانہ ہے۔ باغیوں نے خلیفتہ المسلمین حضرت عثمان غنیؓ کے مکان کا محاصرہ کر لیا ہے۔ کسی شخص کو اندر جانے یا کھانے پینے کی کوئی چیز پہنچانے کی اجازت نہیں۔ لیکن مشہور صحابی حضرت عبد اللہ ؓ بن سلام کسی تدبیر سے امیر المومنینؓ کی خدمت میں پہنچ جاتے ہیں

اور اس بات پر اظہار افسو س کرتے ہیں لیکن پھر فرماتے ہیں۔ میں نے آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دریچے میں نمودار ہوئے اور فرمایا عثمانؓ! ان لوگوں نے ہمیں محصور کر لیا ہے؟ میں نے عرض کی ہاں یا رسول اللہ ! فرمایا: اگر تم چاہو تو تمہاری امداد کا بندوبست کیا جائے، ورنہ ہمارے پاس آکر افطار کرو، میں نے کہا یا رسو ل اللہﷺ! میں تو آپ کے پاس ہی آنا چاہتا ہوں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ڈول لٹکایا۔ میں نے اس میں سے پیا اور اس کی ٹھنڈک میں اپنے دونوں شانوں کے درمیان اور سینے میں اب تک محسوس کر رہا ہوں۔حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے تو امیر المومنین رضی اللہ عنہ نے اپنی زوجہ محترمہ کو پا جامہ لانے کا حکم دیا جو اب تک زیب بدن نہیں کیا تھا اور پہن کر قران مجید کی تلاوت میں مصروف ہو گئے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد باغی دیوار پھاند کر اندر آئے اور آپؓ کو شہید کر دیا یہ عصر کا وقت اور جمعہ کا دن تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…