بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’مدینہ کا سائیں ‘‘

datetime 3  جنوری‬‮  2019 |

اشفاق احمد کہتے ہیں کہ مدینے شریف میں ایک مرتبہ سندھ کے ایک ذائر سے ملاقات ہوئی۔جنہوں نے اپنی عمر کے پچیس چھبیس سال حرم کی سیڑھیوں پر گزار دئیے تھے۔ ہم نے پوچھا۔ سائیں،آپ بڑے خوش قسمت ہیں جو اس دربار میں حاضری دیتے ہیں۔ ہمیں فرمائیں کہ آپ یہاں کیا کرتے ہیں۔ “مسکرا کر کہنے لگے!” بابا ہم یہاں گرتے ہیں اور پھراٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ پھر گرتے ہیں اور پھر اٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ غلطی کرتے ہیں اور معافی

مانگتے ہیں۔ معافی مل جاتی ہے تو پھر بھول چوک ہو جاتی ہے۔ پھر توبہ تلا کرتے ہیں، پھر رحم ہو جاتا ہے۔”ہم نے کہا، “سائیں ! یہ عجیب کیفیت ہماری سمجھ سے باہر ہے! “فرمایا،” بابا ! مومن کی شان یہی ہے کہ وہ گرے تو پھر اٹھ کر کھڑا ہو جائے، لغزش کھائےتو پھر اپنی جگہ پر قائم ہو جائے۔ مومن وہ نہیں ہوتا ہے جو کبھی ٹھوکر ہی نہ کھائے۔ غلطی ہی نہ کرے۔ مومن وہ ہوتا ہے کہ ٹھوکر کھائے لیکن پھر اپنی جگہ پر مستعد ہو جائے۔””

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…