ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

جنوبی کوریا ، خودکشی پر قابو پانے کیلئے اسمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا نے طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے ایسے جدید اسمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے جو خودکشی کے لفظ کو اسکین کرکے اس کا الرٹ جاری کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات سماجی مسئلہ بن گئے ہیں جس کو حل کرنے کے لیے حکومت نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے جس میں طلبا کے موبائل فونز کے لیے ایسی ایپلی کیشنز تیار کرائی گئی ہیں جو ان کے موبائل فون سے بھیجے گئے پیغامات کا تجزیہ کریں گی۔یہ جدید ایپلی کیشنز بار بار خودکشی کا لفظ آ نے پر اسے اسکین کرکے اس کے بارے میں الرٹ جاری کرے گی جس کے بارے میں وزارت تعلیم ان طلبا کے والدین کو ایگاہ کرے گی۔واضح رہے یہ جنوبی کوریا میں مختلف تعلیمی اداروں میں داخلہ ٹیسٹوں کے بارے میں طلبا انتہائی حساسیت کاشکا ر ہیں جس کے نتیجے میں 2009 سے لے کر 2014 تک 878 طلبا نے ٹیسٹ میں ناکامی پر اقدام خودکشی کیا تھا جب کہ گزشتہ سال بھی 118 خودکشی کے واقعات سامنے آ ئے تھے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…