جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کی روانگی کی تیاریاں

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کو آج پیٹ میں درد ہوا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا ، وہاں ان کا سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔وزیر اعظم کا سی ٹی اسکین گلبرگ میں موجود ایک نجی اسپتال میں کیا گیا۔

وزیر اعظم کو ہسپتال کے جایا گیا تو ان کے ساتھ سیکیورٹی کی ایک گاڑی تھی۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے بائیں طرف کے گردے میں پتھری ہے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم علاج کیلئے جلد ہی بیرون ملک چلے جائیں گے جس کے لئے ان کی روانگی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،واضح رہے کہ نجی ٹی وی وزیر اعظم نواز شریف نے آج (ہفتہ کی) صبح لاہور کے علاقے گلبر گ میں ایم ایم عالم روڈ پر موجود ایک نجی ہسپتال میں اپنا چیک اپ کرایا تھا جس پر ڈاکٹرز نے انہیں سی ٹی سکین کی تجویز دی تھی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا سی ٹی سکین کرنے کے بعد انہیں گھر رخصت کردیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر وزیر اعظم کا سی ٹی سکین فرضی نام سے کیاگیا ہے۔ وزیر اعظم کا سی ٹی سکین آج دوپہر 11 بج کر 10 منٹ پر ہوا ہے ، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے بائیں طرف کے گردے میں پتھری ہے۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم جلد ہی علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوجائیںگے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یورالوجسٹ ڈاکٹر شبیر چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے گردے میں پتھری ہے ،میں وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ پتھری کا علاج پاکستان میں ہی کرائیں اور دوسرے لوگوں کیلئے مثال قائم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…