لنکاشائر (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے علاقے لنکاشائرمیں ایک جوڑے نے اپنے 20ویں بچے کی پیدائش کااعلان کیاہے اوراس خاندان کی طرف سے کہاگیاہے کہ انکے ہاں اب 20 ویںبچے کی پیدائش جلدہی متوقع ہے اورساتھ ہی یہ بھی اعلان کیاگیاکہ ان کاخاندان ہی برطانیہ کاسب سے بڑاخاندان ہے ۔برطانوی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق سو راڈفورڈ اور اس کے شوہر نوئل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے فالوور کو
بتایا کہ رواں سال ستمبر میں اُن کے ہاں 20 ویں بچے کی پیدائش متوقع ہےجبکہ انکے پہلے ہی 9بیٹیاں اور 10بیٹے ہیں ۔۔رپورٹس کے مطابق نوئل کی اہلیہ نے بتایاکہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 14سال کی عمرمیں ہوئی تھی اوراب انکی عمر42سال ہے ،ان کے بچوں پرسالانہ اخراجات 30ہزارپائونڈآتے ہیں۔واضح رہے کہ دنیاکی سب سے بڑی فیملی اس وقت بھارت میں ہے جہاں زیوناچنارام کے شخص کے94بچے ہیں ۔