راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاقومی انسداددہشتگردی مرکز پبی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یہاں دوسرے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کی . یہ مقابلے یکم سے پانچ اپریل تک منگلا کے قریب منعقد ہوں گے. پاک آرمی کی ٹیم کے علاوہ چین، انڈونیشیا، اردن ، ملائیشیا، برما، سری لنکا، ترکی ، تھائی لینڈ اور برطانیہ کی مسلح افواج کی ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ
لے رہی ہیں .اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نےپوری دنیاکومتاثرکیا. دہشتگردی کےخاتمےکیلئےمشترکہ اورمربوط شراکت داری کی ضرورت ہے.غیرملکی ٹیموں کی یہاں موجودگی ہماری کوششوں کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے. پاکستان کےخلاف عالمی تنہائی کاپروپیگنڈاکرنےوالےدیکھ لیں ہم تنہانہیں ہیں ۔۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کےخاتمےکیلئےمشترکہ اورمربوط شراکت داری کی ضرورت ہے۔