ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

والدہ

datetime 31  مارچ‬‮  2017 |

مصطفی کی والدہ بہت بوڑھی ہو چکی تھیں۔ مصطفی سارا دن ان کی خدمت کرتا۔ ایک آواز پہ بھاگا آتا۔کسی کی دعوت قبول نہ کرتا۔ سب سے کہتا ؛ گھر آ جاؤ ، میں ماں کو اکیلا چھوڑ کے باہر نہیں جا سکتا۔بظاہر ماں کو کوئی محتاجی نہیں تھی۔

وہ واش روم اور کچن تک اکیلی جا سکتی تھیں۔ مگر وہ بیٹے کی غیر موجودگی میں گھبرا جاتیں۔ایک دن دوستوں نے مصطفی کو مجبور کر دیا کہ ہمارے ساتھ پکنک پر چلو۔ سب دوست جھیل کی سیر کو نکل پڑے۔مصطفی نے اپنی غیر موجودگی میں ایک ملازمہ کو ماں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی اور دوستوں کے ساتھ ہو لیا۔ شام جب گھر پہنچنے لگے تو مصطفی کو ملازمہ نے فون پہ بتایا کہ اماں گِر پڑی ہیں۔اگلے دن جب سب دوست اکٹھے ہوئے مصطفی سے دوستوں نے رات اماں کی طبیعت جاننا چاہی۔ مصطفی کچھ پریشانی میں بولنے لگا:’’ انھوں نے شام کو مجھے پکارا تو ملازمہ بھاگی آئی مگر مجھے سامنے نہ پا کے شدید گھبرا گئیں۔ اور مجھے زور زور سے پکارنی لگیں۔اسی حالت میں اٹھنے لگیں تو گر گئیں۔‘‘مصطفی نے سرد آہ بھری اور بات جاری رکھی:’’میں نے پہلی دفعہ ان کے لئے اپنی موجودگی کو ایسے محسوس کیا جیسے میں انھیں دودھ پیتے بچے کی عمر میں پکارا کرتا تھا۔کل ان کی تکلیف میرے اندر ایک ماں کی طرح سرایت کر گئی۔کل رات میں بچے کے لیے ایک ماں کی طرح رویا۔ واقعی ماں بننا مشکل ہے مگر بیٹا بننا ماں سے بھی زیادہ مشکل ہے۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…