جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سلاد اور کھیرے کو ملاکر ہرگز استعمال نہ کریں ورنہ پچھتائیں گے ،ماہرین نے حیران کن انکشاف کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سلاد میں کھیرے، پیاز اور ٹماٹروں کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور یہ سمجھاجاتا ہے کہ ان کی وجہ سے جسم کو توانائی اور متوازن خورک ملتی ہے لیکن

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو کبھی بھی ملاکر نہیں کھان چاہیے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو ہضم ہونے میں ایک جیسا وقت نہیں لگتا لہذا کبھی بھی انہیں ملاکر نہ کھائیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو کھانا جلد ہضم ہوجائے اور دوسرا دیر لگائے تو اس کی وجہ سے معدے پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں پوائزن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے کھانوں کو ملاکرکھانے سے پیٹ میں گیس، سوزش اور درد کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ نہ صرف ٹماٹر اور کھیرے کو ملاکر کبھی نہیں کھاناچاہیے بلکہ کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جنہیں کبھی ملاکر نہیں کھانا چاہیے،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

کھانے کے بعد پھل:اکثر کھانے کے بعد پھل شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن یہ ایک قبیح عادت ہے لہذا ابھی سے یہ عادت تبدیل کرلیں۔ کھانے کے بعد پھل کھانے سے انہیں ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے جس کی وجہ سے یہ معدے میں زیادہ دیر رہتے ہیں

مکرونی اور چیز(پنیر)یا گوشت:یہ کھانا بھی شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن یہ بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ مکرونی سٹارچ سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ پنیر یا گوشت میں پروٹین ہوتی ہے اور ان دونوں کا ہضم ہونے کا وقت مختلف ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں گیس کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔

بریڈ یا نوڈلز جوس کے ساتھ:جوس میں موجود ایسڈز کی وجہ سے نوڈلز اور بریڈ کا سٹارچ متاثر ہوگا اور ہضم ہونے میں مشکل ہوگی۔
سبزیاں اور پنیر:ان دونوں کو ملاکر کھانے سے پیٹ میں گیس بھرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

تربوز اور خربوزہ:ان میں سے صرف ایک پھل ایک وقت میں کھائیں، کبھی بھی دونوں کو ملاکر نہیں کھانا چاہیے۔
کیلا اور دودھ:ان دونوں کو ملاکر شیک کی صورت میں بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن اس کی وجہ سے نظام انہضام سست ہوجاتاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…