اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خشک سالی کے شکار گاؤں میں ایک پیاسا سانپ پانی کی تلاش میں آبادی کے پاس چلا آیا جہاں ایک رحم دل شخص نے اسکی پیاس بجھائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اُتر کناڈا کا ایک گاؤں کائیگا شدید خشک سالی کا شکار ہے یہاں کی آبادی کم ہے۔ ایک دوپہر میں لمبا سانپ اس جانب آگیا۔
یہ کوبرا دھیرے دھیرے لوگوں کے پاس آیا۔لوگوں نے سوچا کہ شاید یہ خشک سالی سے پریشان ہے جو پانی کے لیے یہاں تک آگیا۔ایک شخص نے سانپ کی دم کوکھینچ کررکھا تاکہ کہیں وہ پانی پلانے والے شخص پر حملہ نہ کردے پھر دوسرے آدمی نے پانی کی بوتل آگے بڑھائی تو سب حیران رہ گئے کیونکہ سانپ نے نہایت سکون سے پانی پیا۔۔