پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

’’سب سے پہلے پاک وطن ‘‘آرمی چیف کابڑااعلان ،صاف صاف جواب دیدیا

datetime 30  مارچ‬‮  2017 |

راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترپاکستان کے ویژن کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے، پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی،بلوچ رجمنٹ کیساتھ میری خصوصی وابستگی ہے،میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسرتھے۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹ سینٹرکا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بلوچ رجمنٹ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انکی یادگارپرپھول چڑھائے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مجھے بلوچوں کے گھر آکر خوشی اور فخر محسوس ہورہا ہے ۔بلوچ رجمنٹ کیساتھ میری خصوصی وابستگی ہے،میرے والدبھی بلوچ رجمنٹ میں افسرتھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی مرکز میں افسروں اور ریکروٹس جن میں خیبرپختونخوا کے ایف سی اہلکار بھی شامل تھے سے گفتگو کی اور کہاکہ پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی ۔آرمی چیف نے بہترپاکستان کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے ۔اس سے قبل بلوچ رجمنٹ سینٹر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انکا استقبال کیا اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر بھی موجود تھے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیتی مرکز میں افسروں اور ریکروٹس جن میں خیبرپختونخوا کے ایف سی اہلکار بھی شامل تھے سے گفتگو کی اور کہاکہ پاک فوج قومی سلامتی کے حوا لے سے اپناکرداراداکرتی رہے گی ۔آرمی چیف نے بہترپاکستان کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں،وطن پہلے اور کوئی بھی فرد یا ادارہ بعد میں ہے ۔اس سے قبل بلوچ رجمنٹ سینٹر

پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انکا استقبال کیا اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداللہ ڈوگر بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…