بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’فاسٹ اٹیک کرافٹ‘‘، پاک بحریہ نے ایسے کام کاآغاکردیاکہ اب دشمن سمندرمیں آتے وقت ہزاربارسوچے گا؟سی پیک کومیلی آنکھ سے دیکھنے والوں کےخواب چکناچور

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )اندرون ملک جہاز سازی اور خود انحصاری کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت کراچی شپ یارڈ میں فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) کے تعمیر ی کام کا آغازکردیاگیا ، فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل ) ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیر المقاصد بحری جہاز ہے جو اسٹیل اور المونیم کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس میں مقامی طور پر تیار کیے گئے ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل

محمد ذکاء اللہ نے کہاہے کہ اس جہاز کی اندرون ملک تیار ی خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے کیونکہ اس جنگی جہاز کی تعمیر سے نہ صرف ڈئزائن اور جہاز سازی کی نئی راہیں استوار ہوں گی بلکہ خود انحصاری کی منزل کی جانب ہمارا سفر مزید آسان اور تیز تر ہو جائے گا،سی پیک منصوبہ پاکستان کو علاقائی اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے اور اس کی تکمیل کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں کئی گنا بڑھ جائیں گی۔ جمعرات کوپاک بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)کے تعمیری کام کی بنیاد رکھی جانے کی تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل ) ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیر المقاصد بحری جہاز ہے جو اسٹیل اور المونیم کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس میں مقامی طور پر تیار کیے گئے ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے طے شدہ وقت سے پہلے اس اہم سنگ میل کے حصول کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس جہاز کی اندرون ملک تیار ی خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے کیونکہ اس جنگی جہاز کی تعمیر سے نہ صرف ڈئزائن اور جہاز سازی کی نئی راہیں استوار ہوں گی بلکہ خود انحصاری کی منزل کی جانب ہمارا سفر مزید آسان اور تیز تر ہو جائے گا۔

اس منصوبے کی تکمیل سے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس اور کراچی شپ یارڈ کی ڈیزائن اور جہازی سازی کی صلاحیتیں پوری طرح نکھر کر سامنے آئیں گی۔ پاک ۔چائنا اقتصادی راہداری (CPEC) کی جغرافیائی و دفاعی ، سماجی و معاشی اور بحری پہلوؤں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو علاقائی اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے اور اس کی تکمیل کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں کئی گنا بڑھ جائیں گی ۔ لہذا تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے محفوظ بحری ماحول کے قیام کو یقینی بنانا ہوگا جس کے باعث پاک بحریہ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔

فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل)کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کراچی شپ یارڈ کو ایک متحرک اور ترقی یافتہ بحری دفاعی عنصر بنانے میں پاک بحریہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی جہاز سازی کی صنعت کو مزید فروغ دینے کے لیے حکومت کے ساتھ ایک نئے شپ یارڈ کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…