ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ جسے چاہے منتخب کر لے

datetime 30  مارچ‬‮  2017 |

حضرت مولانا مفتی احمد خانپوری نے ایک عجیب واقعہ بیان کیا جو انتخاب خداوندی کی ایک مثال ہے :واقعہ :مفتی صاحب کے مدرسہ میں ڈابھیل میں پڑھے ہوئے ایک مولانا جو افریقہ میں کام کررہے ہیں ان کی محنت غربت زدہ کالوں پر ہوتی ہے؛ ان کا بیان ہے کہ میں ایک مرتبہ اپنے مدرسہ میں بچوں کو پڑھا رہا تھا

کہ درسگاہ کےباہر ایک بچہ جو صرف چڈی پہنے تھا اپنی زبان میں کچھ کہہ رہا تھا میں نے طالب علم کے ذریعہ معلوم کیا تو وہ کہہ رہا تھا کہ مجھے بھی پڑھاؤ، میں نے اسے اپنے پاس بلالیا اور اس کی تعلیم شروع کردی، اچھا ذہین تھا یہاں تک کہ چند پارے حفظ ہوگئے، ایک مرتبہ وہ میری ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر بھاگ گیا، میں نے اسے دوبارہ لاکر تعلیم پر لگا دیا، بہترین حافظ بنا، ختم حفظ کے جلسہ میں ایک خاص مہمان وہاں کے ایک منسٹر بھی تھے؛ جب اس طالب علم کا نام پکارا گیا تو وہ منسٹر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے؛ مجلس میں سناٹا چھا گیا؛ جب ان سے پوچھا گیا تو منسٹر نے بتایا کہ اس کی ماں پاگل ہے اور باپ بھی اچھے اخلاق والا نہیں ہے؛ اس کی ماں نے جب اسے جنا تو اپنے پاگل پن کی وجہ سے اسے کچرے کی جگہ ڈال دیا؛ محلہ کی عورتوں نے اس کی پرورش کی، اللہ نے اپنے کلام کی حفاظت کے لئے اسے چن لیا۔ اس سے سمجھ میں آرہا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے دین کی حفاظت کے لئے جس کو چاہے منتخب فرماتے ہیں وہاں نہ خاندان کا لحاظ ہوتا ہے نہ مالداری کا اس لئے علم دین کے ساتھ ساتھ اگر غربت بھی ہے جیسا عموما ایسا ہی ہے تو پریشان نہیں ہونا ہے بلکہ خدا نے جس نعمت سے نوازا ہے اس کی قدر کرنی چاہئے؛ یہی وجہ ہے کہ مالداروں کے بچے اس راستہ پر کم لگتے ہیں کہ انتخابات منجانب اللہ ہوتے ہیں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…