اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گنڈی خیل میں گھر کے باہر دستی بم کا دھماکہ ، بچی جاں بحق، ایک شخص زخمی۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے گنڈی خیل میںبچوں نے کھیتوں میں کھیلتے ہوئے وہاں پڑے دستی بم اٹھا لئے جبکہ ایک بچی نے جب دستی بم کی پن کھینچی تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ پاس کھڑا
ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے دھماکے کے فوری بعد علاقہ کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیاجس نے جائے وقوعہ سے مزید آٹھ بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے ہیں۔لیویز ذرائع نے دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور مزید بارودی مواد کی تلاش جاری ہے۔