فلا سفی کے ایک پروفیسر نے اپنی کلاس کا آغاز کیا اور ایک خالی بوتل اٹھا کر اس میں دو دو انچ کے پتھر بھر دیے۔ پھر اپنے شاگردوں سے پوچھا کہ بو تل بھری کہ نہیں؟وہ بولے کہ بھر گئی۔ پروفیسر نے اس میں بجری ڈالی تو وہ پتھروں کے درمیان خالی جگہ میں پرہو گئی۔۔
پروفیسر نے کلاس سے پوچھا کے ا ب بوتل بھر گئی تو بولے ہاں بھر گئی۔پروفیسر نے مٹھی میں ریت بھری اور بو تل میں ڈال دی۔ریت نے کنکر یوں اور بجری کے درمیان ساری خالی جگہ کو پر کر دیا۔پروفیسر کلاس سے مخاطب ہوا۔۔۔یہ بوتل دراصل آپ کی زندگی ہے۔ یہ پتھر اہم چیزیں ہیں جیسے فیملی،بیوی، شوہر، اولاد،صحت۔۔وہ نعمتیں جو باقی سب کچھ چھن جانے کے باوجود آپ کی زندگی کو پر رونق رکھیں گی۔ بجری آپ کی گا ڑی، بنگلہ، جا ب وغیرہ کی مانند ہیں۔ اور رہ گئی ریت تو یہ باقی تمام چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو آپ کو خوشی دیتی ہیں۔اگر آپ اپنی ترجیحات غلط مقرر کر لیں اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں یا گھر ، گاڑی وغیرہ کو رشتوں ناتوں پر ترجیح دینے لگیں تو آپ حقیقی مسرت سے ہمیشہ محروم رہیں گے۔ اہمیت انکو دیں جو درحقیقت اس کے مستحق ہیں۔ہر روز اپنے بچوں کے ساتھ کھیلیں، بیوی کے ساتھ اظہار محبت کریں۔ گھر کی صفائی، جاب پہ جا نے، دعوتیں کرنے کےکو زندگی پڑی ہے اہم چیزوں کا خیال رکھیں۔۔۔درست ترجیحات مقرر کریں اور پر مسرت زندگی گزاریں۔۔۔باقی ساری ریت ہے۔



















































