آنکھیں انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں اور اگر ان ہی پر سوال اٹھائے جانے لگیں تو انسان کو ناگوار گزرتا ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کی آنکھوں کے درمیان حلقے پڑے ہوتے ہیں اور سوجی ہوئی بھی نظر آتی ہے لیکن ان مشوروں
پر عمل کرکے آنکھوں کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔
آلو اور کھیرا
آلو کھانے میں مفید ہی نہیں بلکہ آنکھوں کے علاج کے لیے بھی بہتر مددگار ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ آلو میں سوزش کے مخالف خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سوجھی ہوئی آنکھوں کے علاج کے لیے مفید ہوتی ہیں اس لیے آلو کو چھیل کر اس کا گودا گرینڈر کرکے آنکھوں پر ۱۵منٹ تک لگایا جائے تو اس سے آنکھوں کو سکون ملے گا اور ان کی سوجن میں بھی کمی واقع ہوگی۔
کھیرے کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جو کہ سوجی ہوئی آنکھوں کے لیے بے حد مفید ہے اس لیے کھیرے کو ٹکڑے کرکے آنکھوں پر۵سے ۱۰ منٹ تک رکھا جائے تو آنکھیں بہتر ہوجائیں گی۔
سبز چائے
سبز چائے سوجی ہوئی آنکھوں کے لیے سکون بخش ہے جو آنکھوں کی سوزش کو ختم کرتی ہے اگر۲ سبز چائے کے بیگز کو گرم پانی میں ۳سے ۵ تک بھگو کر پھر ٹھنڈا کرکے انہیں آنکھوں پر رکھا جائے تو یہ عمل آنکھوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا