ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

خداسے پہلے کو ن تھا؟

datetime 28  مارچ‬‮  2017 |

یہ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے دور کا واقعہ ہے کہ بغداد میں ایک رومی آیا۔ اس نے خلیفہ سے آکر عرض کیا۔ ’’ میرے یہ تین سوال ہیں‘ اگرآپ کی سلطنت میں کوئی موجود ہے تو بلائیے جو ان سوالوں کے جواب دے۔‘‘۔

خلیفہ نے اعلان کر ادیا۔ سب علماء جمع ہوئے۔امام صاحب رحمتہ اللہ بھی تشریف لائے۔ رومی ممبر پر چڑھا اور اس نے سوال کئے۔ ’’بتاؤخداسے پہلے کو ن تھا؟ بتاؤ خداکا رخ کدھر ہے؟ بتاؤاس وقت خدا کیا کر رہا ہے؟ یہ سن کر سب خاموش ہو گئے۔ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ آگے بڑھے اور کہا ’’ میں جواب دوں گا۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ ممبر سے نیچے آئیں۔‘‘رومی ممبر سے نیچے آگیا۔ امام صاحب ممبر پر جا بیٹھے اور سوال دہرانے کو فرمایا۔ رومی نے سوالات دہرائے۔امام صاحب نے فرمایا ’’گنتی شمار کرو۔‘‘رومی نے گننا شروع کیا۔ امام صاحب نے روکا اور کہا ’’ ایک سے پہلے گنو۔‘‘رومی نے کہا ’’ایک سے پہلے کوئی گنتی نہیں۔تو امام صاحب رحمتہ اللہ نے فرمایا ’’تو خدا سے پہلے بھی کوئی نہیں ہے۔ اور دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ امام صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے ایک شمع روشن کی اور فرمایا اس کا رخ کدھر ہے؟رومی نے کہا’’سب کی طرف۔‘‘امام صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ’’خدا کا رخ بھی سب طرف ہے۔ اور تیسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ اس وقت خدا نے تجھے نیچے اتار دیا اور مجھے اوپر چڑھا دیا۔‘ رومی یہ سن کر شرمندہ ہو ااور واپس چلا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…