اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

رنگ بدلنے والا پرچم ،500روپے کے ایک ہی طرح کے دو نوٹ گردش میں،کونسا اصلی ہے؟شہری پریشان،سٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

datetime 27  مارچ‬‮  2017 |

کراچی( این این آئی)او وی آئی پرچم کے بغیر پانچ سو روپے والے نوٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پانچ سو روپے کا نئے ڈیزائن والا نوٹ 2006 میں متعارف کرایا تھا۔ پہلے سے مختلف سائز، ڈیزائن، اور رنگ کے حامل ان نوٹوں میں جدید ترین سیکورٹی خصوصیات موجود ہیں۔ بعد میں ایک اور سیکورٹی خصوصیت بھی شامل کر دی گئی یعنی آپٹیکل

ویری ایبل انک (او وی آئی)سے بنا ہوا، رنگ بدلنے والا پرچم بھی ان نوٹوں پر ثبت کیا گیا تاکہ جعل سازی کی روک تھام کو مزید موثر بنایا جا سکے اور عام لوگ اصل نوٹ کو بآسانی پہچان سکیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں پانچ سو روپے کے دونوں طرح کے نوٹ دستیاب ہو گئے، یعنی 2006 سے 2009 تک جاری کیے گئے بغیر او وی آئی والے نوٹ، اور 25 جنوری 2010 سے موثر ہونے والے نوٹ جو او وی آئی خصوصیت رکھتے ہیں۔چنانچہ تمام متعلقہ فریقوں کے مفاد میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نئے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ خواہ ان پر او وی آئی پرچم ہو یا نہ ہو، اصلی ہیں بشرطیکہ ان کی بقیہ دیگر سیکورٹی خصوصیات درست ہوں۔یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نئے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ خواہ ان پر او وی آئی پرچم ہو یا نہ ہو، اصلی ہیں بشرطیکہ ان کی بقیہ دیگر سیکورٹی خصوصیات درست ہوں۔عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی بینک نوٹوں کی سیکورٹی خصوصیات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے سیکشن روپے کو پہچانو دیکھیں۔ (http://www.sbp.org.pk/finance/NotePehchano/index.asp).اسٹیٹ بینک توقع کرتا ہے کہ اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا میں آنے والی ایسی خبروں کا سدِ باب ہوگا اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے گا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…