ایک اللہ والے اپنے شاگردوں کو اللہ کی بڑائی سمجھا رہے تھے ۔ایک شاگرد کھڑا ہوا اور کہنے لگا،حضرت اللہ پاک کتنے بڑے ہیں؟بلڈنگ کے ایک مالے جتنے یا دو مالے جتنے ؟استاد نے کہا نہیں بیٹا اللہ پاک بہت بڑے ہیں۔شاگرد !حضرت پھر بھی کچھ تو حد ہوگی، دس مالے جتنے ؟ بیس مالے جتنے ؟استاد !اس شاگرد کو ایک سمندر کنارے لے آئے۔اور کہا بیٹا ایک گڑھا کھودو! شاگرد نے اپنی ہمّت اور طاقت کے
بقدر ایک گڑھا کھودا ۔استاد نے کہا !بیٹا اور بڑا۔شاگرد نے اور محنت سے بہت برا گڑھا کھود دیا ۔استاد نے کہا بیٹا یہ سمندر کا پانی اس گڑھے میں ڈال دو۔شاگرد کہنے لگا حضرت یہ آپ کیا کہہ رہے ہو۔یہ اتنے بڑے سمندر کا پانی اتنے چھوٹے گڑھے میں کیسے آ سکتا ہے۔اللہ والے نے کہا بیٹا اسی طرح میرے اللہ اتنے بڑے ہیں،اتنے بڑے ہیں،اتنے بڑے ہیں کہ تیرے چھوٹے سے دماغ میں نہیں آ سکتے۔



















































