کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کی جانب سے دائر ہرجانے کے دعوے کا جواب جمع نہ کرانے پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس شفیع صدیقی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی، گزشتہ سماعت پر عمران خان کو عدم پیشی پر جواب داخل کرنے کے حق سے محروم کردیا تھا تاہم عدالت نے عمران خان کے وکیل کے پیش ہونے پر اپنا پچھلا حکم واپس لے لیا، عدالت عالیہ نے عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرتحریری جواب جمع کرائیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے الطاف حسین کو زہرہ شاہد کے قتل کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرانے پر عمران خان کے خلاف 5ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
ایم کیوایم کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب داخل نہ کرانے پر عمران خان کو 50 ہزار روپے جرمانہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































