بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

نظر کا چشمہ لگانیوالے افراد کے متعلق عجیب و غریب تحقیق

datetime 22  اپریل‬‮  2016 |

برلن(نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ قریب کی نظر کا چشمہ لگاتے ہیں وہ چشمہ نہ لگانے والوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ جرمنی کی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو طالب علم چشمہ لگاتے ہیں وہ اپنا زیادہ وقت پڑھائی میں گزارتے ہیں اور اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ جرمنی میں کی جانے والی اس تحقیق کے لیے  35 سے 74 سال کے قریبی نظر کا چشمہ لگانے والے یعنی ”مے اوپا” کا شکار  4600 افراد کا مطالعہ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے 53 فیصد نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جب کہ تحقیق میں شامل صرف 24 فیصد افراد ایسے تھے جو صرف اسکول لیول تک ہی تعلیم حاصل کر سکے اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ جن لوگوں کو چشمے کی ضرورت پڑ جاتی ہے ان کے لیے اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جاسکتا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے سرگرداں ہوں۔ برٹش کالج آف اوپٹومیٹرسٹس کے سروے کے مطابق ایک تہائی برطانوی لوگوں کے نزدیک چشمہ لگانے والے لوگ دیگر افراد سے زیادہ پروفیشنل ہوتے ہیں جب کہ 43 فیصد کا ماننا تھا کہ ایسے لوگ زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ تحقیق سے متعلق ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کچھ عرصے قبل امریکی وکلا صفائی میں اپنے کلائنٹ کونصیحت کرتے تھے کہ وہ عدالت میں چشمہ لگا کر پیش ہوں اس سے انسان زیادہ قابل اعتماد نظر آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…