جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

صرف پشاورزلمی سے علیحدگی یا سپر لیگ سے علیحدگی؟شاہد آفریدی نے اگلے سال کاپلان بھی بتادیا

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی ) ایک ٹیم کے ساتھ کپ جیتا اور دوسری کی باری ہے،میں جانتا ہوں کہ میں جہاں بھی جاؤں گا وہ میرے ساتھ ہوں گے،پشاورزلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاورزلمی کی صدارت اور کھلاڑی کی حیثیت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ پشاورزلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا

کہ ‘ایک ٹیم کے ساتھ کپ جیتا اور دوسری کی باری ہے اور میں ذاتی وجوہات کے باعث پشاورزلمی کے لیے بطور صدر اور کھلاڑی کی خدمات کے خاتمے کا اعلان کررہا ہوں ۔ شاہد آفریدی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاورزلمی کے ساتھ میری نیک خواہشات ہیں اور جہاں تک پشاور کے میرے مداحوں کا تعلق ہے تو میں جانتا ہوں کہ میں جہاں بھی جاؤں گا وہ میرے ساتھ ہوں گے۔شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 2017 کے ڈرافٹنگ کے عمل میں کپتانی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو کپتانی دینے کا اعلان کیا تھا۔شاہد آفریدی نے ڈیرن سیمی اور مارلن سیمیولز، ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن کو پی ایس ایل کے فائنل کے لیے لاہور آنے کے لیے آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 2017 کے فائنل میں انجری کے باعث شاہد آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم پلے آف اور راؤنڈ میچوں میں انھوں نے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔کراچی کنگز کے خلاف دوسرے پلے آف کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے شاہد آفریدی کے ہاتھ میں 12 ٹانکے آئے تھے جس کے بعد وہ فائنل سے دست بردار ہوئے تھے۔شاہد آفریدی اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں انھوں نے ایمریٹس ٹی ٹوئٹی ٹورنامنٹ میں پشاورزلمی کی ٹیم کی حمایت کی جبکہ میچ کے دوران کمنٹری بھی کی۔پی ایس ایل کے دوران ہی شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا بھی انکشاف کردیا تھا۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…