ایک مرتبہ حضرت عیسی علیہ السلام ایک ایسے نوجوان کے نزدیک سے گزرے جو باغ میں پانی لگا رہا تھا اس نے آپ سے کہا کہ بارگاہ الٰہی الہی میں دعا فرمائیے کہ اللہ رب العزت اپنے عشق کا ایک ذرہ مجھے مرحمت فرمادے۔حضرت عیسی ٰعلیہ السلام نے فرمایا: ایک ذرہ تو بہت زیادہ ہے تم اس کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
اس نے کہا: تو پھر نصف ذرہ ہی عطا فرمادے۔ اس پر حضرت عیسی علیہ السلام نے پروردگار عالم سے دعا مانگی.: یااللہ اسے اپنے عشق کا نصف ذرہ مرحمت فرمادے۔یہ دعا مانگنے کے بعد آپ وہاں سے تشریف لے گئے۔ کافی عرصہ بعد ایک دن پھر اسی راستے سے آپ کا گزر ہوا اور اس جوان کے بارے میں لوگوں سے دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ تو دیوانہ ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر چلا گیا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے پروردگارعالم سے دعا مانگی: یااللہ!اس جوان سے میرا سامنا کرادے۔ پھر آپ نے دیکھ کہ وہ جوان پہاڑ کی ایک چوٹی پر کھڑا ہوکر آسمان کی طرف دیکھے جار رہا ہے۔آپ نے اسے سلام کیا لیکن اس نے کوئی جواب نہ دیا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ تم مجھے نہیں جانتے میں عیسی بن مریم علیہ السلام ہوں۔ اللہ تعالی طرف سے حضرت عیسی علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی کہ اے عیسی علیہ السلام جس کے دل میں میری محبت کا نصف ذرہ بھی موجود ہو وہ کس طرح انسانوں کی بات سن سکتا ہے۔ مجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی اگر اسے آرے سے چیر کر دو ٹکڑے بھی کر دیا جائے تو اسے احساس تک نہ ہوگا۔



















































