پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کی عجیب ترین گلیاں

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں یوں تو شاہکار اور عجیب ترین حوالوں سے کئی چیزیں مشہور ہیں، تاہم دنیا میں چند گلیاں اور مقامات ایسے بھی ہیں جو عجیب و غریب کی کیٹگری میں شمار ہوتے ہیں، ان گلیوں کی اہمیت اس کے ارد گرد بسنے والوں کیلئے کئی حوالوں سے یادگار ہیں، ذیل میں آئیں آپ کو لے کر چلتے ہیں ان ہی کچھ گلیوں کی سیر پر جو اپنے منفرد انداز کے باعث دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔
سانپ گلی، تائیوان:
اگر آپ کا تائیوان جانا ہو تو آپ سانپ گلی کا رخ ضروری کریں، جہاں زندہ سانپ اور ان سے بنی مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں، یہاں مچھلیوں کا خون، سانپ کا قیمہ، دیگر سمندری حیات کے اعضاء4 وغیرہ کی مارکیٹس بھی بنی ہوئی ہیں، تاہم سانپ سے محبت پر اس جگہ کو سانپ گلی کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم یہاں جانے سے پہلے یاد رکھیں کہ اگر آپ کا دل کمزور ہے تو اس جگہ جانے سے اجتناب برتیں، کیوں کہ یہاں زندہ سانپوں اور دیگر حشرات العرض کو کیسے سب کے سامنے کاٹا جاتا ہے، یہ ہلکی دل والے افراد دیکھنے کی تاب نہیں رکھتے۔
ریو کوسنا، کینیڈا:
کینیڈین شہر کیوبک کی ریو کوسنا نامی گلی کی وجہ شہرت یہی ہے جو کینیڈا اور امریکا کے درمیان بین الاقوامی سرحد بھی مانی جاتی ہے۔ یہاں تو ایک گھر کا باورچی خانہ کینیڈا اور سونے کا کمرہ امریکا میں ہے۔ ایسے ہی یہاں واقع سینما گھر کا حال ہے جس کا اسٹیج کینیڈا اور داخلی دروازہ امریکی علاقے میں ہے۔
اینجل پلیس، سڈنی:
اس گلی میں آپ کو جا بجا پنجرے لٹکے ہوئے نظر آئیں گے، یہ پنجرے یہاں ایک گلوکار نے جنگلی حیات کی صورتحال پر توجہ کے لیے لٹکائے تھے جو اتنے مقبول ہوئے کہ انہیں مستقل جگہ مل گئی اور یہاں کان لگا کر سنیں تو پورا دن اس گلوکار کا گیت بجتا رہتا ہے جو پچاس یا اس سے زائد پرندوں کی اقسام کی چہچہاہٹ میں سنائی دیتا ہے جبکہ رات کو وہ آسٹریلین او اور ایسے ہی رات کو جاگنے والے پرندوں کی آواز میں بدل جاتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…