جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمین پر اربوں سال پرانی زندگی کے آثار دریافت

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زمین پر زندگی کب سے موجود ہے، اس کا بالکل درست جواب دینا تو ممکن نہیں مگر اب یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ 4 ارب سال پہلے بھی ہمارے سیارے پر کسی قسم کے جاندار موجود تھے۔یہ بات لندن کالج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتائی ہے جنھوں نے 4.3 ارب سال پرانے مائیکرو فوسلز دریافت کیے ہیں

جو سائنسدانوں کے مطابق اس سیارے کے تشکیل پانے کے 20 کروڑ سال بعد کے ہیں۔محققین نے یہ فوسلز کینیڈین علاقے کیوبک کے دور دراز حصے سے دریافت کیے۔انہوں نے ایک چٹان کے ٹکڑے کو تلاش کیا تھا جس کے بارے میں ان کا ماننا تھا کہ اس میں مائیکرو فوسلز ہوسکتے ہیں۔محققین کا ماننا تھا کہ یہ چٹانی ٹکڑا ہائیڈرو تھرمل وینٹ کا تھا جو کبھی سمندر کی تہہ میں پایا جاتا تھا مگر اب یہ زمینی پلیٹوں کی حرکت کے نتیجے میں سطح پر آگیا۔یہ مائیکرو فوسلز اسٹرکچر حیران کن حد تک آج کے ہائیڈرو تھرمل وینٹس پر پائے جانے والے بیکٹریا سے ملتے ہیں اور ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ کم از کم 3.77 ارب سے 4.3 ارب سال پرانے ہوسکتے ہیں۔اس سے پہلے زمین پر ملنے والے اس طرح کے قدیم ترین فوسلز 3.5 ارب پرانے تھے۔محققین کا کہنا تھا کہ انہیں 90 فیصد یقین ہے کہ یہ زمین پر پائے جانے والی کسی قسم کی زندگی کے آثار ہی ہیں، کوئی منرل نہیں اور اسے ثابت کرنے کے لیے مزید

شواہد بھی تلاش کیے جارہے ہیں۔اس دریافت سے قبل ہماری زمین ممکنہ طور پر ساڑھے چار ارب سال پہلے تشکیل پائی تھی اور نتائج سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ یہاں زندگی کا آغاز گرم سمندری تہہ میں پائے جانے والی چٹانوں میں زمین کی تشکیل کے کچھ عرصے بعد ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…