جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شاہد خان آفریدی نے قوم سے اپیل کردی

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ (آئی این پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل کا حل غریبوں کو آگے لانے میں مضمر ہے ۔ہم غریبوں کی مدد کریں گے انہیں آگے لائے گے تو اس سے ملک خوشحال ہوگا۔اسلام نے یتیموں کی کفالت کا درس دیا ہے ،قرآن اور احادیث میں یتیموں کی کفالت کا بار بار ذکر اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام حقیقی معنوں میں یتیموں اور مسکینوں کا خیر خواہ مذہب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں یتیم بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جس کے پیش نظر حکومت اور فلاحی اداروں کو مل کر جدوجہد کرنی چاہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے جو کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔وہ بروز جمعہ کوہاٹ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت یتیم بچوں کے لئے آغوش ہوم کے منتظمین اور اس حوالے سے منعقدہ ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کوہاٹ کی مخیر شخصیات سے اپیل کی کہ وہ یتیم بچوں کی کفالت کیلئے شروع کئے جانے والے اس فلاحی منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پشاور میں الخدمت کے آغوش سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر یتیموں کی کفالت کے بہترین انتظام سے متاثر ہوکر فیصلہ کیا کہ کوہاٹ میں مجوزہ آغوش ہوم کے قیام میں الخدمت کے ساتھ بھر پور تعاون کروں گا۔انہوں نے کہا کہ صرف ہماری نمازیں شاید ہمیں جنت نہ لے جا سکے لیکن یتیموں کی کفالت جنت کے حصول کا زریغہ ضرور بنے گی۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر عبدالشکور اور صوبائی صدر خالد وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ میں 13 کنال رقبے پر صوبے کے سب سے بڑے مجوزہ آغوش الخدمت ہوم کی ہاسٹل بلاک پر 80 ملین روپے اور سکول کی عمارت کی تعمیر پر 33 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ دسمبر 2018 ء تک مکمل کیا جائے گا۔

جس میں کوہاٹ او رگردنواح سے تعلق رکھنے والے 200 بچوں کی کفالت کابہترین انتظام ہوگا۔ آغوش الخدمت ہوم کوہات کے لئے علاقے کے ممتاز سماجی شخصیت حاجی سعد اللہ شاہ نے زمین جبکہ حاجی غلام علی نے تعمیراتی کام کے آغاز کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے شاہد خان آفریدی اور حاجی سعد اللہ شاہ کو تفسیر تفہیم القرآن کے سیٹ تحفے میں پیش کئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…