جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

چڑیا بولی سمندرکا سارا پانی پی جاؤنگی

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمندر کنارے ایک درخت تھا جس پر چڑیا کا گھونسله تھا- ایک دن تیز ہوا چلی تو چڑیا کا بچه سمندر میں گر گیا- چڑیا بچے کو نکالنے لگی تو اس کے اپنے پر گیلے ہو گۓ اور وه لڑکھڑا گئی اس نے سمندر سے کہا اپنی لہر سےمیرا بچه باہر پھینک دے لیکن سمندر نه مانا تو چڑیا بولی دیکھ میں تیرا سارا پانی پی جاؤنگی

اور تجھے ریگستان بنا دونگی سمندر اپنے غرور میں گرجا اے چڑیا !!! میں چاہوں تو ساری دنیا کو غرق کردوں، تو میرا کیا بگاڑ سکتی ہے۔ چڑیا نے اتنا سنا تو بولی چل پھر خشک ہونے کے لیۓ تیارہوجا اس کے ساتھ ہی اس نے گھونٹ بھرا اور اڑ کر درخت په آ بیٹھی پھر گھونٹ بھرا پھر درخت په آ بیٹھی، یہی عمل اس نے 7-8 بار دھرایا تو سمندر گھبرا کر بولا، پاگل ہو گئی ہے کیا؟ کیوں مجھے ختم کرنے لگی ہے مگر چڑیا اپنی دھن میں یه عمل دھراتی رھی، ابھی صرف 22-25 بار ہی یه عمل ہوا تھا که سمندر نے ایک زوردار لہر ماری اور چڑیا کے بچے کو باہر پھینک دیا۔ درخت جو کافی دیر سے یه سب کچھ دیکھ رہا تھا سمندر سے بولا اے طاقت کے بادشاه تو جو ایک پل میں ساری دنیا کو غرق کر سکتا ہے اس کمزور سی چڑیا سے ڈر گیا۔ سمجھ نھیں آئی۔ سمندر بولا، تو کیا سمجھا! میں جو تجھے ایک پل میں اکھاڑ سکتا ہوں ایک ہی پل میں دنیا تباه کر سکتا ہوں۔ اس چڑیا سے ڈر جاؤنگا، ھر گز نہیں، میں اس ایک ماں سے ڈرا ہوں، ایک ماں کے جذبے سے ڈرا ھوں، ایک ماں کی دعا کے سامنے تو عرش ہل جاتا ہے، میری کیا مجال جس طرح وه مجھے پی رہی تھی مجھے لگا که وه مجھے ریگستان بنا ہی دے گی-



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…