منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شادی والے دن دولہن اپنے دولہا سے ہمیشہ کیلیے محروم ہوگئی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)شادی کی خوشی مان پڑ گئی جب دولہا اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے سے قبل جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی والے روز دولہا کی کسی انجان شخص کے ساتھ بحث ہوگئی جس کے بعد اس نے پستول نکلا کر اسے اسی وقت فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔رپورٹ کے مطابق 37 سالہ ٹائریک برٹن کو 12 اکتوبر بروز ہفتہ نارتھ کیرولائنا کے گرینسبورو میں باربر پارک ایونٹس سینٹر میں اپنی ہی شادی کے استقبالیہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کے قریب پولیس کو طلب کیا گیا جہاں ٹائریک برٹن کو کار پارکنگ میں گولیوں کے متعدد زخموں کے ساتھ پایا گیا۔ پولیس اہلکاروں کی کئی کوششوں کے باوجود دولہا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائرک کچھ لینے کے لیے اپنی شادی کے استقبالیہ سے باہر نکلا۔

وہاں ایک شخص نے اس کا پیچھا کرنا شروع کیا اور جب دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو مشتبہ شخص نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔دولہے کی بہن برٹنی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹائرک اس مشکوک شخص کو نہیں جانتا تھا اور نہ ہی ان کے درمیان کبھی ملاقات ہوئی۔برٹنی نے مزید کہا کہ یہ میرے بھائی کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ تھا جو کہ ایک المناک واقعے میں تبدیل ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…