اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاہور میں گرجا گھروں پر دہشت گردانہ حملے انتہائی افسوس ناک ہیں،دہشت گردوں نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ،جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے انہوں نے دہشت گردوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا طے پایا تھا جو تاحال معطل ہے ، معاہدے کے تحت برطانیہ سے 3 ملزموں کو پاکستان لایا گیا اور ہماری وزارت کے سیکشن افسر نے جیل سے فرار کرایا ،وزارت کے افسروں پرغیر ملکیوںکے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ہے،وزارت داخلہ کی حساس ترین فائلیں غائب کر دی گئیں جس کے بعد محکمہ داخلہ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کررہے ہیں ،وزارت کے غیر ملکی دووں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے ،صدر ،وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ کسی سیاسی شخصیت کو سکیورٹی فراہم نہیں کی ،اپنی حفاظت کیلئے 22 رینجرز اہلکاروں کو واپس بھیج دیا،ڈیڑھ سال میں کسی سیاسی شخصیت کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا اور نہ ہی سیاسی ،بیورو کریٹ ،ججز یا صحافیوں کی خفیہ نگرانی نہیں کی گئی ،،اسلام آباد پولیس نے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء،ججز اور ارکان اسمبلی ،صحافیوں اور وکلاءکے چالان کئے اور میری گاڑی کے 2 مرتبہ چالان کیا گیا،پاسپورٹ کی معیاد 5 سال سے بڑھا کر10 سال کر دی گئی ہے ،2 ہزار سرکاری بلیو پاسپورٹ کو منسوخ کیا،ان بلیو پاسپورٹس کو انسانی سمگلنگ میں استعمال کیا جارہا تھا ،نادرا کے محکمہ کو منافع بخش ادارہ بنا دیا ہے ، ملک میں تمام پاسپورٹ آفس کو میرٹ پر کھولے جائیں گے ۔پیر کے روز رانا شمیم کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو اپنی وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاہور میں مسیحی برادری پر حملہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، دہشت گردوں کی زمین تنگ کر دی گئی ہے،دہشت گردوں نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ، جن لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا انہوں نے دہشت گردوں کا ایجنڈا آگے بڑھایا ہے،ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ، سرکاری املاک کو توڑ پھوڑ دہشت گردوں کا ایجنڈا ہے،کوئی بھی واقعہ ہو ہمیں قومی اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جب ہم نے حکومت سنبھالی ہے اس ٹائم دن میں کئی دھماکے ہوتے تھے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی نہیں لیکن اب حالات میں بہت بہتری آئی ہے، ڈیڑھ سال میں متعدد اہم اہداف حاصل کئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ لڑنا آسان کام نہیں ہے ، گزشتہ 13 سالوں سے دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں، قومی مفادات پر سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دیئے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پایا تھا،معاہدے کے تحت 2 ملزموں کو پاکستان لایا گیا تھا جن میں دونو ںملزموں کو جیل کے اندر ہی فرار کرا لیا گیا تھا اور ان قیدیوں کو فرار کرانے میں ہماری وزارت کے سیشن آفیسر ملوث تھا جس کے بعد وزارت کے افسران پر غیر ملکیوں سے ملاقاتوں پر پابند لگا دی ،برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا معاملہ معطل ہے،ایک ملزم دبئی اور دسورا ایکواڈور سے پکڑا گیا ہے ،چند دنوں میں مجرموں کو واپس پاکستان لے آئیں گے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جب وزارت سنبھالی تو حساس ترین واقعات کی فائلیں غائب تھیں ،محکمہ داخلہ کا ریکارڈ انتہائی محفوظ ہونا چاہیے ،وزارت کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کئے بغیر قبلہ درست نہیں کیا جا سکتا ،وارت داخلہ کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کررہے ہیں اور اس سلسلے میں گزشتہ8 ماہ سے کام جاری ہے ،اہم ترین فائلیں وزیر کے کہنے پر ادھر ادھر نہیں ہونی چاہئیں،جو لوگ بیرونی دورے پر جاتے تھے ان کی رپورٹ نہیں ہوتی تھی ،ہم نے سب سے پہلے اپنی وزارت کے غیر ملکی دوروں پر پابندی لگائی ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ہزاروں اہلکار لوگوں کی سکیورٹی پر معمور تھے ،جو ہٹا دیئے گئے ہیں ،رینجرز اور فوج کا کام قوم کی حفاظت ہے اس لئے رینجرز کو شخصیات کی حفاظت سے ہٹایا ،ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لئے ادارتی نظام واضع کیا کسی سیاسی مخالف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا ،صدر ،وزیر اعظم اور چیف جسٹس کے علاوہ سول آرمڈ فورس کسی کو سکیورٹی نہیں دی بلکہ اپنی حفاظت پر معمور 22 رینجرز اہلکاروں کو بھی واپس بھیج دیا ،ڈیڑھ سال میں آئی بی ،آئی ایس آئی کو کسی شخص کی نگرانی کا نہیں کہا اور نہ ہی میڈیا پرسن ،سیاسی ،بیورو کریٹ یا ججز کے فون ریکارڈنگ نہیں کی گئی ،سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے پالیسی وضع کررہے ہیں،سیکرٹری انفارمیشن اور ٹیکنالوجی اور نادراسے مل کر کام کررہے ہیں،اسلام آباد پولیس نے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء،ججز اور ارکان اسمبلی ،صحافیوں اور وکلاءکے چالان کئے اور میری گاڑی کے 2 مرتبہ چالان کیا گیا۔چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت سنبھالی تو اس وقت 6 ماہ میں پاسپورٹ ملتا تھا،کئی ماہ سے زیر التواء5 ہزار پاسپورٹ 2 ماہ میں جاری کئے جبکہ 2 ہزار سے سرکاری پاسپورٹ کو منسوخ کیا،پاسپورٹ کی معیاد 5 سال سے بڑھا کر 10 کردی ہے ،حکومت سنبھالتے ہی اسلحہ لائسنس کے اجراءپر مکمل طور پر پابندی لگادی ہے، ماضی میں 70 ہزار ممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئے تھے اور ماضی میں بلیو سرکاری پاسپورٹ انسانی سمگلنگ میں استعمال ہوتے رہے،ہماری حکومت سے قبل نادرا کا محکمہ خسارے میں تھا اور اب نادرا محکمہ کو منافع بخش ادارہ بنا دیا ہے ،ملک میں تمام پاسپورٹ آفس میرٹ پر کھولے جائیں گے ،پاسپورٹ پروڈکشن 40 ہزار تک پہنچ چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں13 کروڑ سے زائد موبائل سمیں غیر قانونی طور پر استعمال ہو رہی تھیں جنہیں تصدیق شدہ کرنے کا طریقہ کار وضع کیا ،افغانستان سے بھی رومنگ کے ذریعے سمیں پاکستان کی حدود میں استعمال ہو رہی تھیں اب سرحدی علاقوں میں افغانستان کی سمیں پاکستان میں استعمال نہیں ہو سکتیں ۔
کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات دورکئے جائینگے،نثار
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
7مئی 2025ء
-
پاکستان نے حملے سے ایک رات پہلے کیا کام کیا کہ اگلے دن ایس 400 ...
-
سرخ لکیر مٹ گئی، ایسے کام ہوئے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے، چھوٹا ...
-
پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبریں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے صورتحال ...
-
مشہور خاتون ٹک ٹاکر کو ویڈیوبناتے ہوئے قتل کردیا گیا
-
زیادہ طیارے رکھنے والے دنیا کے ٹاپ 10 ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کتنے نمبر ...
-
صرف 7 منٹ میں یو اے ای کا 10 سالہ ویزا حاصل کریں’دبئی کا اعلان
-
’باپ بات بات پر غصہ کرتا تھا‘، 2 جوان بیٹوں نے بوڑھے باپ کو قتل ...
-
عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی
-
مدرسے کے احاطے سے 13 سالہ لڑکے کی لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق
-
پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دیکر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج ...
-
پاکستان کیخلاف نہ بولنے پر بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکشن میں آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
7مئی 2025ء
-
پاکستان نے حملے سے ایک رات پہلے کیا کام کیا کہ اگلے دن ایس 400 تباہ کرنا انتہائی آسان ہوگیا؟ بھارت ک...
-
سرخ لکیر مٹ گئی، ایسے کام ہوئے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے، چھوٹا سا واقعہ بھی پاک بھارت جنگ شروع کر...
-
پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبریں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے صورتحال واضح کر...
-
مشہور خاتون ٹک ٹاکر کو ویڈیوبناتے ہوئے قتل کردیا گیا
-
زیادہ طیارے رکھنے والے دنیا کے ٹاپ 10 ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کتنے نمبر پر ہے؟ تفصیلات سامنے آ...
-
صرف 7 منٹ میں یو اے ای کا 10 سالہ ویزا حاصل کریں’دبئی کا اعلان
-
’باپ بات بات پر غصہ کرتا تھا‘، 2 جوان بیٹوں نے بوڑھے باپ کو قتل کردیا
-
عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی
-
مدرسے کے احاطے سے 13 سالہ لڑکے کی لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق
-
پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دیکر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج کا طنز
-
پاکستان کیخلاف نہ بولنے پر بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکشن میں آگئی
-
چین نے پورے ’’اروناچل پردیش‘‘ کو چین کا حصہ قرار دیدیا
-
پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافہ متوقع