اسلام آباد(آئی این پی)چینی میڈیا کی اطلاع کے مطابق بیجنگ میں چین کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ یوم پاکستان میں چینی دستے کی شمولیت عوامی سطح پر چین پاکستان گہری دوستی کا بین ثبوت ہے ۔وزارت کے ترجمان کے دفتر نے کہا کہ چین کی عوامی سپہ آزادی (پی ایل اے) کے گارڈ آف آنر کی 90رکنی ٹیم پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی اور ہمارے
دونوں ممالک کی افواج نے روایتی دوستی کو ہمیشہ قائم رکھا ہے ۔ 2015میں پاکستان نے چین کی جارحیت مخالف جنگ اور دنیا کی فحاشزم مخالف جنگ کی 70ویں سالگرہ کی پریڈ میں شرکت کیلئے ایک ٹیم چین بھیجی تھی ۔ چین کی عوامی سپہ آزادی کی تینوں افواج کے گارڈ آف آنر کی پاکستان میں فوجی پریڈ میں شرکت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اعتماد اور ٹھوس دوستی کی بھرپور مظہر ہے ۔