چانگ کنگ (آئی این پی) چین لیموں پیدا کرنے والا کوئی روایتی ملک نہیں ہے لیکن اب ٹانگ نان میں لیموں اس کثرت سے پیدا ہوتا ہے کہ وہ مقامی مارکیٹ پر چھا گیا ہے ، یہاں پیدا ہونے والا لیموں کیا لیموں ہی رہتا ہے ،ہاں وہ لیموں ہی ہوتا ہے لیکن چین میں اس سے 100مصنوعات تیار کی جاتی ہیں جو تقریباً 30ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں ، تانگ نان چین کے جنوب مغربی شہر چانگ کنگ میں واقع ہے یہاں تقریباً 40ہزار خاندان
13ہزار ہیکٹر رقبے پر لیموں کے باغات لگائے ہوئے ہیں تا ہم ضلع میں 30ہزار ہیکٹر رقبے پر لیموں کے باغات لگانے کا پروگرام ہے تا کہ 2020ء تک ان باغات سے 4.3ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے ، تانگ نان لیموں کے باغات کی کامیابی ایک بڑی زرعی مثال ہے، حکومت کو کاشت کرنے والے گروپوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، ان میں ہوئی دا گروپ بھی شامل ہے،چین میں ایک ٹن تازہ لیموں 8000یوآن میں فروخت ہوتا ہے جبکہ خشک لیموں کے ٹکڑے 120000یوآن میں فروخت ہوتے ہیں ، اس وقت چین 20ہزار ٹن تازہ لیموں پیدا کررہا ہے۔