ننکانہ صاحب: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی امیدوارڈاکٹرشذرہ منصب علی کامیاب قرار پائی ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق(ن) لیگ کی امیدوار نے 75 ہزار890 ووٹ حاصل کئے جب کہ آزاد امیدوار بریگیڈیئرریٹائرڈاعجازشاہ 36 ہزار 635 ووٹ لے کردوسرے نمبرپر رہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ڈاکٹرشذرہ منصب کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گی جب کہ مسلم لیگ ن کی امیدوارکی ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کی جانب سے حکومتی پالیسیوں پراعتمادکا اظہار ہے۔ این اے 137 پر ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ حلقے میں 2 لاکھ 87 ہزار 719 رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 256 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 48 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے 100 سے زائد پولیس اہلکار جب کہ رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے گئے تھے،ووٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور پولنگ کا عمل مقررہ وقت تک بلا تعطل جاری رہا۔ واضح رہے کہ این اے 137 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رائے منصب علی خان کے انتقال کرنے جانے کے باعث خالی ہوئی تھی اور ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والی ڈاکٹر شذ رہ منصب علی خان مرحوم کی صاحبزادی ہیں جب کہ آزاد امیدوار بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی حمایت حاصل تھی۔
مسلم لیگ ن کے شیر نے تحریک انصاف کا بلا توڑ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا دی
-
اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا حکم
-
کسٹم گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
-
شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا



















































