اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جس کے آگے ہزاروں روپے کی ادویات اور ’’تعویذ بھی بے اثر ‘‘ صدیوں پرانے مسئلے ’’کھٹمل ‘‘کے تدارک کانہایت حیرت انگیز آسان گھریلو ٹوٹکہ

datetime 21  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گھروں میں کھٹملوں کے بسیرے ہو جائیں تو جان عذاب میں پڑ جاتی ہے، سخت جان کیڑے سے نجات کے لئے طرح طرح کے جتن ناکام ہو جاتے ہیں ، ہزاروں روپے کی ادویات چھڑکنے کا بھی کوئی فائدہ ہوتا نـظر نہیں آتا، آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ

مارکیٹ میں اب ’’کھٹمل کش تعویذ‘‘بھی دستیاب ہیں جنہیں بیچنے والے دعویٰ کرتے نـظر آتے ہیں کہ ان کے تعویذ کی بدولت کھٹمل گھروں سے فرار ہو جاتے ہیں ۔مگر اب صدیوں پرانے اور جان عذاب میں مبتلا کردینے والے کھٹمل کے مسئلے کا ایک ایسا گھریلو ٹوٹکہ سامنے آیا ہے جس کی بدولت آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور یہ نہایت سستا ہونے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کیلئے نہایت آسان اور قابل عمل ہے اس کیلئے آپ کو کسی خاص تربیت کی بھی ضرورت نہیں۔اسے تیار کرنے کےلیے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی: کھانے کے 2 چمچے واشنگ پاؤڈر (کپڑے دھونے کا پاؤڈر) کھانے کے 2 چمچے جراثیم کش محلول (ڈس انفییکٹینٹ) مثلاً ڈیٹول وغیرہ اور 500 ملی لیٹر (2 گلاس) پینے کا صاف پانی ان تمام چیزوں کو اسپرے گن والی بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح سے ہلا کر محلول تیار کرکے کھٹملوں پر چھڑک دیں جس کے بعد کھٹمل صرف تین سیکنڈوں میں مر جائیں گے۔ اگر گھر میں کھٹملوں کی تعداد زیادہ ہو تو اس دوا کو تب تک استعمال کرتے رہیں جب تک کھٹمل مکمل طور پر ختم نہ ہوجائیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…