پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

‘آپریشن کہیں بھی ہو قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے ‘رضا ربانی

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا تاہم آپریشن کہیں بھی ہو قانون کے دائر میں ہونا چاہیے۔رضا ربانی حالیہ سینیٹ انتخابات میں بلامقابلہ سینیٹ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد آج کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی اٹھارہویں ترمیم سے ختم کیا جاسکتا ہے، لیکن وفاق اور صوبے اس پر عمل نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کی مخالفت کی تھی لیکن بائیسویں ترمیم آئی تو سینیٹ کے چیئرمین کی حیشیت سے نیوٹرل کردار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی قراردادوں اور تحاریک پرعملدرآمد کیلئے ایک نیا میکنزم تیار کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فاٹا کے صدارتی آرڈیننس کا آرڈر واپس ہوچکا ہے اس لیے الیکشن کمیشن فاٹا کے الیکشن فوری طور پر کرائے۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آپریشن کہیں بھی ہو آئین وقانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، اب کوئی لرزش ہوئی تو تاریخ اس نسل کو معاف نہیں کریگی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…