لاہور (آئی این پی) حکومت پنجاب نے فوری طورپر وال چاکنگ اور پوسٹر لگانے پر پابندی لگانے بارے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے تاکہ شہروں کی خوبصورتی کو اس وال چاکنگ اور پوسٹر سے داغدار نہ ہونے دیا جائے۔اس سلسلے میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،چیف افسران، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو اس پر سختی سے عمل در آمد کا پابندکیا جا رہا ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ
2013ء4 کی رو سے یہ عمل ایک جرم ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 2000 روپے سے لے کر25000روپے تک جرمانہ اور 6ماہ قیدکی سزا دی جا سکے گی۔اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور فیلڈ پولیس فارمیشن کو بھی اس مہم میں شامل کیا جارہاہے۔اس امر کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے آج اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔