بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے ایک نیا انقلابی نظام متعارف کرادیا

datetime 15  مارچ‬‮  2015 |

پشاور  (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہفتہ کو تنازعات کو حل کرنے والی کمیٹیاں متعارف کرا دی ہیں تاکہ مقامی معتبر افراد کے ذریعے خیبرپختونخوا کے عوام تک فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پشاور کے گلبرگ پولیس اسٹیشن جہاں انہوں نے یہ نظام متعارف کرایا، میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ یہ ایک جیوری یا جرگے کی طرح ہے جہاں لوگ پولیس اسٹیشنز اور عدالتوں سے اپنے تنازعات کو حل کرنے کے لیے لے جاسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹیاں اچھی شہرت رکھنے والے افراد پر مشتمل ہوں گی اور مخالف گروپس کا موقف سن کر ان کے تنازعات کو پولیس اور عدالتوں کو ملوث کیے بغیر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ” اس سے لوگوں کا وقت اور وہ پیسہ بچے گا جو وہ وکلاءکی خدمات حاصل کرنے اور دیگر اخراجات پر خرچ کرتے ہیں ، ہم نے ایک کارروائی دیکھی ہے جس میں مقامی کمیٹی کے اراکین دونوں فریقین کے ساتھ بیٹھے جن کا آپس میں آٹھ سال سے تنازع چل رہا تھا اور اسے فوری طور پر حل کرلیا گیا”۔ عمران خان نے مزید کہا کہ یہ نظام دنیا بھر خاص طور پر پاکستان سے کمائی کرے گا جہاں 110 ملین افراد کو متوازن غذا دستیاب نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس ناصر خان درانی کے ہمراہ موجود عمران خان نے کہا کہ یہ نیا نظام دیہی عوام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جو بہت غریب ہیں اور عدالتی فیسوں کا بار نہیں اٹھاسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے عسکریت پسندی سے متاثرہ خیبرپختونخوا میں بہت قربانیاں دی ہیں اور وسائل کی کمی کے باوجود وہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ” ہم پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے اور ان میں عزم بڑھانے کے لیے انعامی سسٹم کے اجراءپر غور کررہے ہیں، ہم پولیس کی بہادری کا اعتراف بھی کریں گے”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…