اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

’’ڈپریشن کا آسان حل ‘‘

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017 |

تازہ ترین جائزے میں ایک بات سامنے آئی ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن حکیم کی تلاوت کرنے اور سننے سے ذہنی تنائو کم ہو جاتا ہے ۔ ایک امریکن یونیورسٹی نے قرآن حکیم کی تلاوت کے موضوع پر ماہرین کی مدد سے جائزہ تیار کروایا ۔ ذہنی امراض کے ہسپتال کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر رجب عبدالحکیم بریسالی جو سعودی نیشنل گارڈ ہسپتال میں میڈیکل کمپنی کے رکن بھی ہیں نے بتایا کہ عربی زبان نہ

جاننے والے ایک گروپ کو آڈیو کیسٹ کے ذریعے قرآن حکیم کی آیات سنائی گئیں اس موقع پر ان افراد کے ذہن پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ مشینوں کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا۔ نتائج سب کیلئے حیران کن ثابت ہوئے۔ قرآن حکیم ایسے افراد کو سنایا گیا تھا جو نہ تو عربی سے واقف تھے اور نہ انہوں نے کبھی قرآن حکیم سنا تھا وہ مذہباََ غیر مسلم تھے۔ قرآن حکیم کی تلاوت سننے سے واضح ہوا کہ اس سے قبل وہ ذہنی تنائو کا شکار اور ڈپریشن میں مبتلا تھے اور ان کی دماغی حالت بھی ٹھیک نہ تھی۔ تاہم قرآن حکیم کی تلاوت سننے کے بعد ان کا ذہنی تنائو ختم ہو گیا اور ان کے دماغ پر تازگی چھا گئی۔ ڈاکٹر بریسالی نے بتایا کہ ہم اس سے یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ جو لوگ قرآن پاک سنتے ہیں وہ ذہنی تنائو اور ڈپریشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
’’اور بے شک دلوں کا سکون اللہ کے ذکر میں ہے(القرآن)‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…