واشنگٹن (آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا طرزحکومت آمرانہ ہے،انکے دور میں شفافیت اور جمہوری اقدار میں کمی آئی ہے، پیپلزپارٹی کے پاس دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی موجود ہے، اوباما کے دور میں پاکستان کی ترقی،کامیابی میں امریکاکی دلچسپی بہت کم تھی، پاکستان پرحملہ کرنیوانے والے دہشتگردوہی ہیں جوامریکا،دیگر ملکوں کو نشانہ بنارہے ہیں،انسداد دہشتگردی
صرف عسکری جنگ نہیں بلکہ نظریات کی جنگ بھی ہے، نئی امریکی انتظامیہ نے انسداددہشتگردی میں پاکستان کے کردارکااعتراف کیا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت ادا کی ہے اس جنگ میں 60ہزار سے زائد فوجی اور سول افراد مارے گئے۔معروف امریکی جریدے فوربز میں لکھے گئے اپنے مضمون میں آصف زرداری نے کہاکہ اوباما کے دور میں پاکستان کی ترقی،کامیابی میں امریکاکی دلچسپی بہت کم تھی۔انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پاس دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی موجود ہے وزیر اعظم نوازشریف کے دور میں شفافیت اور جمہوری اقدار میں کمی آئی ہے،وزیر اعظم نواز شریف کا طرزحکومت آمرانہ ہے۔حقیقی معنوں میں جمہوری اداروں کے قیام کی ہماری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پرحملہ کرنیوانے والے دہشتگردوہی ہیں جوامریکا،دیگر ملکوں کو نشانہ بنارہے ہیں،انسداد دہشتگردی صرف عسکری جنگ نہیں بلکہ نظریات کی جنگ بھی ہے، نئی امریکی انتظامیہ نے انسداددہشتگردی میں پاکستان کے کردارکااعتراف کیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ امریکا کی پاکستان میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری سے ملک میں استحکام بڑھا ہے ۔امریکی کانگریس کے حالیہ منفی اقدامات ہماری پارٹنرشپ کی خلاف ورزی ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کواپنے عسکری،تجارتی اتحادیوں کیساتھ تعاون بڑھانا چاہیے،امریکی
کانگریس کے حالیہ منفی اقدامات ہماری پارٹنرشپ کی خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہاکہ امریکی سرمایہ کاری سے شدت پسندی کے خطرات بھی کم ہوئے ہیں۔پاک امریکہ شراکت داری میں ایمان کی واضح خلاف ورزی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے شہری بھی امریکی شہریوں جیسے امن پسند ،اپنے بچوں کیلئے استحکام،آزادی اورامید سے زیادہ کچھ تلاش کررہے ہیں۔ سابق صدرنے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت ادا کی ہے اس جنگ میں 60ہزار سے زائد فوجی اور سول افراد مارے گئے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 60بلین سے زائد کی معاشی قیمت چکائی اور یہ لاگت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے ۔