اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کی پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس کل وزیر اعظم ہائوس میں طلب کرلیا ہے ، فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع، پاناما ایشوز سمیت اہم امور پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غوروغوض کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق
وزیر اعظم نواز شریف نے بحیثیت پارٹی صدر پارٹی کی پارلیمانی رہنمائوں کااجلاس بلا لیا ہےاس حوالے سے وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نے پارٹی کے تمام پارلیمانی رہنمائوں کو آگاہ کردیا ہے ۔یہ اجلاس پیر کی صبح 11 بجے ہوگا ، حکومت کے آخری سال کے دوران مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل تشکیل دینے ،حکومتی کارکردگی، اور پاناما کیس میں ممکنہ عدالتی فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی،ذرائع نے بتایا کہ آئینی و قانونی ماہرین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جو پاناما کیس کے ممکنہ عدالتی فیصلے پر بریفنگ دینگے جس کے تحت آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع معاملے پر پیپلز پارٹی کے تسلیم کئے گئے چار نکات پر بریفنگ دیں گے ،ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں