بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

دہشت گردوں کےخلاف کارروائی میں قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، الطاف حسین

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور کے گرجا گھروں پر خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ یوحنا آباد کے گرجا گھروں میں بم دھماکے اس وقت کئے گئے جب وہاں دعائیہ تقریب جاری تھی جو انتہائی دردناک اور دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے درپے ہیں۔ معصوم لوگوں کو عبادت کے دوران بم دھماکے کرکے ہلاک اور زخمی کرنے والے دہشت گرد انسانیت سے عاری ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی سمت درست کی جائے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو سیاسی محاذ آرائی اور انتقام کی نذر کرنے کا عمل بند کرکے یکسوئی اور مخلصی کے ساتھ ملک و قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے عملی طور پر کام کیا جائے۔ایم کیو ایم کے قائد نے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ یوحنا آباد میں بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…