جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یوم پاکستان پریڈ کا حتمی سیکورٹی پلان تشکیل

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تیئس مارچ یوم پاکستان پریڈ کا حتمی سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے ، 57چیک پوسٹیں اور گراﺅنڈ تیا ر کر لیا گیاہے ، پاک فوج کے چاک وچوبند دستوں نے پریڈ گراﺅنڈ کا کنڑول سنبال لیا ہے ۔پریڈ گراﺅنڈ احاطہ کو خار دار تاروں کے ساتھ ساتھ ایک دیوار سے ڈھانپنے کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔11تھانوں کی حدود میں 57پولیس پکٹیں قائم کرنےکا مقصد سیکورٹی کو بہتر سے بہتر بنانا ہے ، اسلام آباد انتظامیہ نے سیکورٹی کی تفصیلات وزارت داخلہ کو اگاہ کر دیا ہے پریڈ گراﺅنڈ کی حفاظت کے لیے 10000پولیس اہلکار و افسران تعینات ہونگے،پولیس ذرائع کے مطابق ہر تھانے کی حدود میں ناکو ں کی تعداد دو سے بڑھا کر پانچ کر دی گئی ہے جبکہ وفاقی پولیس کے کمانڈوز،گھڑ سوار وں ،رینجرز،ایف سی ،پنجاب پولیس اور کشمیر پولیس کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،پریڈ کے موقع پر پہلا حصار پاک فوج دوسرا رینجرز اور تیسر اپولیس و ایف سی کا ہو گا،گراﺅنڈ میں وی وی آئی پیز اور دیگر انکلیو ڈپلومیٹ کے لیے جگہ مختص کر دی گئی ہے ،وزیر آعظم اور مسلح افواج کے سربراہا ن ،غیر ملکی سفرااور وفاقی وزرا سمیت دیگر افراد کو خصوصی پاسز بھجو ا دئیے گئے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…