راولپنڈی (آئی این پی)چین کی تینوں مسلح افواج کے دستے،دوست ملک کے آرمی چیف کے بعد ایک اور دوست ملک کی فوج کا یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے کا اعلان،سعودی عرب کے دستے بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے، شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ‘ پریڈ میں چین ‘ سعودی عرب کے دستے اور ترکی کا بینڈ شامل ہوگا‘ جبکہ جنوبی افریقہ کی فوج کے جنرل سولی ذکریا شوق پریڈ کا
مشاہدہ کریں گے۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اس مرتبہ پریڈ میں چین کی تینوں افواج کے دستے ‘ سعودی عرب کے دستے پریڈ میں چین کی تینوں افواج کے دستے ‘ سعودی عرب کے دستےاور ترکی کا بینڈ بھی شامل ہوگا جبکہ جنوبی اریقہ کی فوج کے جنرل سولی زکریا شوق پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔