ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

’’ناموس رسالتﷺ پر ہماری جان بھی قربان‘‘ اگر تعاون نہ کیا گیا تو آخری حد تک جائیں گے،امریکہ میں پاکستانی سفیرکواہم حکم جاری

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف امریکی سفارتخانے سے مدد طلب کر لی ہے، تعاون نہ کرنے سے بھی فرق نہیں پڑے گا ، اسلام کے خلاف گھٹیا سازش کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نـثار علی خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گستاخ غیر ملکی کمپنیوں اور اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں توہین رسالت کے مرتکب افراد

کے خلاف تمام مسلمانوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے بطور وزیر داخلہ گناہ گاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ترجیح ہے مگر اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ کوئی بے گناہ زد میں نہ آجائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستانی حکومت نے امریکی سفارتخانے سے گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے رجوع کر لیا ہےجبکہ اس حوالے سے وزارت داخلہ دفتر خارجہ سےرابطے میں ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیرکو فیس بک، وائبر اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انتظامیہ کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے کیلئے ہدایت دے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کی حامل کئی سوشل میڈیا پیجزبلاک کر دئیے گئے ہیں .انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیرکو فیس بک، وائبر اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انتظامیہ کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے کیلئے ہدایت دے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کی حامل کئی سوشل میڈیا پیجزبلاک کر دئیے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ فیس بک اس گھناؤنے جرم کے پیچھے افراد کے نام شیئر کرے اگر تعاون نہ کیا گیا تو آخری حد تک جائیں گے اور سخت اقدامات اٹھائیں گےناموس رسالتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،یہ توہین رسالت ہی نہیں توہین انسانیت بھی ہےجس کےخلاف پوری قوم یکجا ہے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب تک فیس بک انتظامیہ تعاون نہیں کرتی ہم گستاخانہ مواد کی ترویج کے مذموم کام کی بیخ کنی نہیں کر سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…