جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دیپیکا پڈوکون نے منگنی سے پہلے ہی رنویر سنگھ سے راہیں جدا کرلیں

datetime 17  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست رنویر سنگھ کی بجائے رنبیر کے ساتھ انسٹا گرام پر ہولی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے جس سے ایک بار پر اداکارہ کی رنویر سے علیحدگی کی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں قائم تھیں اور رنویر بھی ادکاارہ سے برملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب کئی روز سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب دپیکا نے ایک تصویر شیئر کرکے مزید سنسنی پھیلادی ہے۔دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے سابقہ دوست رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کی ہولی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو تہوار کی مبارکباد دی ہے جب کہ اداکارہ کی پوسٹ نے رنویر سے علیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت دے دی ہے جس کے بعد دونوں ادکاروں کی جوڑی میں علیحدگی کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے باقاعدہ تصدیق  یا تردید نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب اداکارہ کی رنبیر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر کو رنویر سے علیحدگی ہی تصور کیا جارہا ہے اور فلم نگری میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں تاہم دونوں میں کئی عرصے سے جاری اختلافات کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون  اور رنویر سنگھ کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…