جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور: یوحنا آباد میں 2 دھماکے، 6افراد ہلاک، 50زخمی

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یوحنا آباد میں 2 دھماکوں میں 6افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔دھماکوں کی اطلاع کے فوری بعد ہی لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی یوحنا آباد میں ہونے والے دھماکوں کو مبینہ طور پر خود کش قرار دیا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق 2 خود کش حملہ آوروں نے چرچ میں داخلے میں ناکامی پر خود کو دھماکے سے اڑایاعینی شاہدین کاکہنا تھا پہلا دھماکہ کیتھولک چرچ اور دوسرا کرائسٹ چرچ میں ہوا، دھماکوں کےوقت مسیحی افراد عبادت میں مصروف تھیمتاثرہ مقام پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی اس کے بعد چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن چرچ میں داخلے میں ناکامی پر دونوں حملہ آوروں نے خود کو اڑا دیاایک 25سالہ زخمی جو متاثرہ مقام پر موجود تھا کو مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنانہ شروع کیا جو تشدد سے ہلاک ہو گیا۔بعد ازاں مشتعل افراد نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو آگ لگا دی۔مشتعل افراد نے اس شخص کی ہلاکت کے بعد لاش متاثرہ مقام پر سڑک پر گھسیٹنا شروع کی، مشتعل ہجوم کا کہنا تھا کہ یہ شخص دھماکے کے وقت اس مقام پر موجود تھا اور حملہ آوروں کے ساتھ آیا تھا۔پولیس نے اس ہلاک شخص کی لاش کو تحویل میں لیا جبکہ 2 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیایوحنا آباد لاہور کے جنرل اسپتال کے قریب واقع ہے، زخمیوں کو لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال لانا شروع کر دی ہے۔دھماکہ عیسائی آباد میں ہوا ہے، اس مقام پر عمومی طور پر اتوار کے روز عبادت کے لیےبڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔واضح رہے کہ یوحنا آباد میں عیسائیوں کی سب سے بڑی آبادی ہے جہاں 10 لاکھ کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں دھماکوں کی رپورٹ طلب کرلی نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کےجان ومال کےتحفظ کےلئےہرممکن اقدامات کیےجائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…