جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

یورپی یونین سے علیحدگی،انتظار کی گھڑیاں ختم،برطانوی ہاؤس آف لارڈز نے بالاخراپنافیصلہ سنادیا

datetime 14  مارچ‬‮  2017 |
لندن(آئی این پی)برطانوی ایوان بالا یعنی ہاؤس آف لارڈز نے بھی بریگزٹ بل کی منظوری دیتے ہوئے برطانیہ کے لیے یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی راہ ہموار کر دی ،امکان ہے کہ اس بل کو شاہی توثیق حاصل ہونے کے بعد قانون کی شکل دے دی جائے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملکی ایوان بالا یعنی ہاؤس آف لارڈز نے بھی بریگزٹ بل کی منظوری دیتے ہوئے برطانیہ کے لیے یورپی یونین کو چھوڑنے
کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے ۔ اس بل کی منظوری کے بعد ٹریزا مے کو موقع مل جائے گا کہ وہ یورپی یونین سے نکلنے کے مذاکرات کا بٹن دبا دیں۔وزیر اعظم اصولی طور پر آرٹیکل 50 کے تحت باقاعدہ طور پر بریگزٹ کے عمل کا جلد از جلد آغاز کر سکتی ہیں۔تاہم ڈاوننگ سٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا اس ہفتے تو نہیں ہوگا اور امکان ہے کہ وزیر اعظم رواں ماہ کے اختتام تک یورپی یونین کو برطانیہ کے ارادوں سے آگاہ کرنے کے لیے انتظار کریں گی۔118 ووٹوں کے مقابلے میں 274 ووٹوں سے یورپی یونین چھورنے کے لیے بل کو بنا ترمیم کے منظور کیا گیا۔اس سے قبل برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں نے حتمی ووٹ کے ذریعے برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے حوالے سے مذاکرات کے آغاز کی منظوری دی تھی۔ایوان زیریں میں 122 کے مقابلے 494 ارکان پارلیمان نے وزیراعظم ٹریزا مے کو بریگزٹ مذاکرات شروع کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔یاد رہے کہ برطانیہ کی عدالت عظمی نے حکم دیا تھا کہ بریگزٹ پر عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ پارلیمان میں ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے۔ اس عدالتی فیصلے کا مطلب یہ تھا وزیراعظم ٹریزا مے ارکان پارلیمان کی منظوری کے بغیر یورپی یونین کے ساتھ بات چیت شروع نہیں کر سکیں گی۔خیال رہے کہ گذشتہ سال جون میں برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے کے سوال پر ہونے
والے تاریخی ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 52 فیصد عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی ہونے کے حق میں جبکہ 48 فیصد نے یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…