راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پولیس نے دہشت گردی کی واردات ناکام بناتے ہوئے 2مبینہ دہشتگردوں نصیب واحد اور مختار احمد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 53کلو اعلیٰ کوالٹی کا بارود برا مد کرلیا۔گرفتاری کے بعد تھانہ ڈومیلی پولیس نے دونوں ملزمان کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جس نے ملزمان کا 12روزہ جسمانی ریمانڈدیتے ہوئے دونوں کو 26 مارچ کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔