پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

اگر میراکارکن جاویدلطیف جیسی حرکت کرتا تو ۔۔۔! انتظارکررہاہوں! عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کو پیغام دیدیا

datetime 12  مارچ‬‮  2017 |

پشاور(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ (ن) لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کا نام لینا اپنی توہین سمجھتا ہوں‘ جاوید لطیف کے پیچھے میاں صاحب کا ہاتھ ہے ‘ انتظار کر رہاہوں کہ نواز شریف جاوید لطیف کے خلاف ایکشن لیں گے ‘ اگر پی ٹی ائی کا کوئی رکن ایسی حرکت کرتا تو اسے پارٹی سے نکال دیتا‘ نواز شریف کو جب دیکھیں سڑکوں کا افتتاح کرتے ہیں ‘سڑکیں اور پل بنانے سے قومیں نہیں

بنتیں ‘ انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں ‘ خیبر پختونخوا پورے پاکستان کی مثالی پولیس بن چکی ہے ‘ خیبر پختونخوا میں سرکاری ہسپتال نجی ہسپتالوں کا مقابلہ کریں گے ۔ وہ اتوار کو پشاور میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے آج خوشی ہے کہ ایک ہسپتال جس کا قاضی حسین احمد نے 2002ء میں سوچا آج اس کے افتتاح کا حصہ بنوں۔ قاضی حسین احمد سے میری دوستی تھی۔ ہمارے خیالات ملتے تھے قاضی حسین احمد کرپشن کے خلاف تھے۔ پاکستانیوں کوخوددار دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد سے صرف فضل الرحمن سے اتحاد کے معاملے پر اختلاف تھا نواز شریف کو جب دیکھیں سڑکوں کا افتتاح کرتے ہیں۔ سڑکیں اور پل ے سے قومیں نہیں بنتیں۔ انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں۔ ملک میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال بننے چاہئیں تھے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہسپتالوں کے نظام کو بہتر کیا۔ محکمہ پولیس اور ہسپتالوں میں میرٹ پر سلیکشن ہونی چاہیے۔ خیبر پختونخوا پولیس پورے پاکستان کی مثالی پولیس بن چکی ہے۔ کے پی کے میں 50 فیصد غریبوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ جرمنی اور جاپان میں انسانوں پر سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ 10 سال میں سپر پاور بن گئے۔ خیبر پختونخوا میں پہلی بار انسانوں پر سرمایہ کاری ہوئی۔ خیبر

پختوان میں سب سے زیادہ تعلیم پر پیسہ خرچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک کے پی کے میں تمام غریبوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سارے پاکستان میں خیبر پختونخوا کی پولیس کا چرچا ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری ہسپتال نجی ہسپتالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ اگلے سال تک کے پی کے میں سب لوگوں کو صحت کارڈ جاری کر دئیے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کا نام لینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔ جاوید لطیف کے پیچھے میاں صاحب کا ہاتھ ہے۔ انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب جاوید لطیف کے خلاف ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی رکن ایسی حرکت کرتا تو اسے پارٹی سے نکال دیتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…