پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

ن لیگ کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے کنونشن پر مبینہ حملہ، پارٹی پرچم، بینرز اتار کر نالے میں پھینک دیئے،ن لیگ کا حیرت انگیزموقف

datetime 12  مارچ‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقہ ٹا ؤن شپ میں تحر یک انصاف ورکرز کنونشن پرلیگی کارکنان نے دھاوا بول دیا‘ پارٹی پرچم، بینرز اور فلیکس اتار کر نالے میں پھینک دیئے‘ تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید احتجاج ‘حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہو ر کے علاقہ ٹاؤن شپ میں تحر یک انصاف کے ورکرز کنونشن پرلیگی کارکنان نے دھاوا بول کر پارٹی پرچم اور فلیکسز اتار کر گندے

نالے میں پھینک دیئے۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور لاہور کے ولید اقبال نے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی گئی غنڈہ گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ولید اقبال نے کہا کہ پی پی 154 میں ورکرز کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہ محمود قریشی اور محمود الرشید بطور مہمان خصوصی مدعو تھے لیگی کارکنان نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے کنونشن کے تمام انتظامات خراب کر دیئے جسکے بعد پارٹی کارکنان نے امپیریل مارکیٹ ٹا ؤن شپ کے باہر شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی مارکی بند ہونے کے بعد تمام پارٹی کارکنان نے حلوہ پوری اور لسی کا ناشتہ کیاہےلیگی کارکنان نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے کنونشن کے تمام انتظامات خراب کر دیئے جسکے بعد پارٹی کارکنان نے امپیریل مارکیٹ ٹا ؤن شپ کے باہر شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی مارکی بند ہونے کے بعد تمام پارٹی کارکنان نے حلوہ پوری اور لسی کا ناشتہ کیاہےجبکہ پنجاب حکومت کے تر جمان وصوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ اس سارے معاملے سے (ن) لیگ کا کوئی تعلق نہیں اصل میں سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اور شاہ محمودقر یشی گروپ کی آپس کی لڑائی ہے ہمیں تو یہ بھی پتہ نہیں کی وہاں کوئی کنونشن ہو رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…