پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ نے چین سے درخواست کر دی،امریکہ کی چیخیں نکل گئیں

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) برطانیہ ہر اچھے برے کام میں امریکا کا قریبی ترین اتحادی رہا ہے لیکن اب اس کا جھکاﺅ چین کی جانب ہورہا ہے جس پر امریکا نے سرعام واویلا شروع کردیا ہے۔
21 ایشیائی ممالک نے چین کی حمایت سے ایشیئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کی بنیاد رکھی تو امریکا نے اسے دنیا پر اپنی معاشی حکمرانی کے لئے خطرہ قرار دیا اور اب اس کے لئے انتہائی غیر متوقع واقعہ یہ ہوا ہے کہ اس کے سب سے بڑے اتحادی برطانیہ نے چینی قیادت میں قائم کئے گئے بینک کا رکن بننے کی درخواست دیدی ہے۔

مزید پڑھئے: جرمن عدالت کا فیصلہ‘11 سال بعد خواتین اساتذہ میں خوشی کی لہر

برطانیہ اس بینک کا رکن بننے والا سب سے بڑا اور طاقتور مغربی ملک ہوگا۔

امریکا چینی قیادت میں بنائے گئے عالمی بینک کو اپنے مالیاتی نظام کے لئے پہلے ہی خطرہ سمجھ رہا تھا اور اب برطانیہ کی اس میں شمولیت نے اسے سخت پریشان کردیا ہے۔

مزید پڑھئے: برطانوی طالبات کی نئی ویڈیو، ترکی سے شام جانے کی تیاری

امریکا اس عالمی بینک کو اپنی عالمی حکمرانی کے لئے بہت بڑا خطرہ محسوس کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت اپنے تمام اتحادیوں پر دباﺅ ڈال کر انہیں اس بینک سے دور رکھا ہے۔

مزید پڑھئے: غیر ملکیوں کو سعودی جیلوں میں پہنچایا جا رہاہے

اخبار ”فنانشل ٹائمز“ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام ایشیائی ممالک کے چین کی طرف جھکاﺅ سے پہلے ہی پریشان تھے اور اب اپنے اتحادی برطانیہ کی چینی بینک میں شمولیت کی درخواست نے انہیں سخت ترین تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…