جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی۔۔۔ اسحٰق ڈار کو کون سے اہم ترین اختیارات مل گئے ؟

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو ضمنی بجٹ پیش کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔وزیر خزانہ اب وزیر اعظم کی توثیق کے بغیر اپنی وزارت کے حوالے سے فیصلے کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو ضمنی بجٹ پیش کرنے کا اختیار دے دیا ہے آئینی و قانونی ماہرین نے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام غیر آئینی اور عدالتی احکام کی

صریح خلاف ورزی اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ فروری کے اوائل میں وفاقی کابینہ نے اسحٰق ڈار کو اختیار دیدیا تھا کہ وہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سمیت وزارت خزانہ کے ماتحت اداروں اور شعبوں وزیر اعظم کی مشاورت سے خود تقرریاں کرسکیں تاہم اب انھیں کسی بھی فیصلے میں وزیر اعظم کی توثیق کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کابینہ کا فیصلہ غیر قانونی ہے کیونکہ سپریم کورٹ اس حوالے سے واضح طور پر قرار دے چکی ہے کہ کسی بھی وزیر کو کابینہ کے اختیارات نہیں دیے جاسکتے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب بہت سے معاملات پر عوام کو حکومتی اقدامات پر کافی تحفظات ہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 3 سال میں وزارت خزانہ نے متعدد بار ضمنی بجٹ پیش کیے ہیں جن سے وزیر اعظم کیلیے لگڑری گاڑیاں خریدی گئیں اور سیاسی طور پر جاری کئی پروجیکٹس پر فنڈ لگائے گئے۔۔شہز

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…